Reg: 12841587     

سیاست رواداری اور قوت برداشت کا نام ہے

نمایندہ لندن برمنگھم مانچسٹر چوہدری عارف

ڈاکٹر شوکت علی شیخ سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ اورسیز انگلینڈ( ق) نے کہا
سیاست رواداری اور قوت برداشت کا نام ھے۔
اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ھو ملک وقوم کے لئے عملی طور پر کچھ اچھا کر گزرنے کا نام ھے۔
لندن برمنگھم میں نیو پارٹی میمران کو ایک مقامی کمیونٹی ھال میں عشائیہ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا ، مزید آنے والے الیکشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ھماری پارٹی چاروں صوبوں میں بھر پور الیکشن لڑے گی ، گجرات سے ھم سویپ کریں گے اور ملک کے باقی تمام جگہ سے بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ھو نگے انشاءاللہ۔
اللہ تعالٰی نے اگر ھمیں حکومت بنانے کا موقع دیا تو ھماری اولین ترجیح غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا ھے۔
ھمارا مستقبل کا پلان ھے ملک میں کو شمسی توانائی میں خودکفیل کرنا ھے اسکے لئے ھمارے پاس مکمل پلان ھے اسکے ساتھ ساتھ اپنے نوجوانوں کو ائ ٹی ٹیکنالوجی میں بھی ماہر بنانا ھے اسکے لئے ھر ایک طالب علم کو فری لاپ ٹاپ دینگے جس سے عزت کے ساتھ روز گار ملک کے اندر اور بیرونے ملک آسانی سے حاصل کر سکیں گے اور اسطرح ملک کے لئے خطیر زرمبادلہ کا ذریعہ بھی بنیں گے انشاءاللہ ۔
آخر میں انھوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں بسنے والے لاکھوں پاکستانی ملک کی ریٹھ کی ھڈی ھیں جو کہ کسیر تعداد میں زرمبادلہ کما کر ملک کو دیتے ھیں انھوں نے مزید بات کو آگے بڑھاتے ھوے کحا کہ بیرون ممالک میں بسنے والوں کی حکومت وقت سے کچھ گزارشات ھیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں پر سے قبضہ مافیا کا مکمل صفایا کیا جائے۔
ملکی ایئرپورٹس پر امیگریشن عملہ اور کسٹم حضرات جو ڈیوٹی پر مامور ھوتے ھیں اکثر کو اپنے رویہ میں مسبت تبدیلی لانے کی ضرورت ھے مجھے امید ھے حکومت وقت اس پر عملی طور پر توجہ دے گی۔
آخر میں انھوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ون وینڈو آپریشن کی آز حد ضرورت ھے ۔
سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ( ق )جناب شوکت علی کحا ھم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کی اگاھی آپنی قیادت جناب چوہدری شجاعت حسین صاحب، چوہدری شافے حسین، چوہدری سالک حسین اور چوہدری سرور صاحب سے بھی کی ھے انھوں نے یقین دلایا ھے ھم انشاءاللہ حکومت میں ا کر بیرون ممالک میں بسنے والے لاکھوں پاکستانیوں کے مسائل کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے ھوے حل کریں گے۔
آخر میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے دوعاے خیر مانگںی گئ اس موقع پر برمنگھم پاکستان مسلم لیگ کے صدر جناب محمد شفیق اور کسیر تعداد میں مقامی حضرات موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان کی ممتاز شخصیت رانا شفیق پسروری کے اعزاز میں مانچسٹر کے پراپرٹی ٹائیکون، چودھری طاہر صدیق نے اپنے دفتر میں ظہرانہ دیا

Next Post

سیدہ نوشین افتخار اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ڈسکہ سٹی محمد افضل منشاء کی علماء مشائخ استحکام پاکستان کنونشن ڈسکہ آمد

Related Posts

ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت حاجی صابر حسین کو مرزا عبدالقيوم میموریل ہسپتال ( المغل فاؤنڈیشن) کا چئیرمین بننے پر معروف شخصیات اور عوام کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

روچڈیل سے (سید فرحت حسین کاظمی) سید قمر عباس اسسٹنٹ ناب صدر حبیب بنک لمٹیڈ  نے ان سے…
Read More
Total
0
Share