Reg: 12841587     

فرزانہ آصف اور صائمہ خان کے آشٹن میں نئے سکن کئیر بیوٹی کلینک کا افتتاح۔ مئیر تفہین شریف اور یاسمین طور نے کیا

رپورٹ عارف چودھری

دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی پاکسانی مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین نے بھی ہر شعبے کی طرع کاروبار میں بھی اپنا لوہا منوایا ھے ایسے ھی پاکستان سے تعلق رکھنے والی اور خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی فرزانہ آصف اور صائمہ عقیل نے برطانیہ کے شہر آشٹن میں خواتین کے لئے سکن کیر بیوٹی کلینک کی پر وقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا ٹیم سائیڈ کی مئیر کونسلر تفہین شریف اور سابق مئیر کنسورٹ و کونسلر یاسمین طور نے خصوصی شرکت کی – دوسرے شرکت کرنے والوں میں کاروباری شخصیت ندیم آصف – عقیل – سونیا خان اور خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی برطانیہ کے مشہور نشید خواں حارث نے خصوصی دعا کروائ کیک بھی کا ٹا گیا اور آتش بازی بھی کی گئ اور تقریب کی خاص بات یہ تھی

کہ دونوں فیملی کے بزرگوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر مئیر کونسلر تفہین شریف کا کہنا تھا کہ فرزانہ اور صائمہ نے آشٹن میں نئے کاروبار سکن کیئر بیوٹی کلینک کھول کر خواتین اور خصوصی طور پر ایشین خواتین اس جدید سہولتوں کے حامل بیوٹی کلینک سے مستفید ھو سکیں گی مجھے آج اسکی افتتاحی تقریب میں شامل ھونے پر خوشی محسوس ھوئ – سابق مئیر کنسورٹ اور کونسلر یاسمین طور نے کہا کہ میں فرزانہ آصف اور صائمہ خان کو انکے نئے کاروبار شروع کرنے پر دلی مبارکباد دیتی ھوں اس سے جہاں برطانیہ کی سوسائٹی میں ایک خاص مقام حاصل ھو گا وہاں زر مبادلہ بھیجنے کی صورت میں اپنے ملک پاکستان کی بھی خدمت ھو گی – مشہور ٹک ٹاکر سونیا خان نے کہا کہ سکن اینڈ بیوٹی کلینک میں خواتین کو سکن بیوٹی کی جدید سہولتیں میسر ھو نگی -فرزانہ آصف اور صائمہ خان کا کہنا تھا کہ ھمارے سکن کئیر بیوٹی کلینک کی افتتاحی تقریب میں شریک مقامی خواتین اور خصوصی طور پر مئیر تفہین شریف اور یاسمین طور کا شکریہ ادا کرتے ہیں ھماری اس کامیابی میں ھمارے والدین کی دعاؤں اور ھمارے شریک حیات ندیم آصف اور عقیل خان کی مکمل سپورٹ شامل ھے یاد رھے کہ ندیم آصف اور عقیل خان گریٹر مانچسٹر کی مشہور کاروباری اور سماجی شخصیات ہیں – جو سپر سٹور اور فوڈ بزنس کے کاروبار سے منسلک ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

غزہ میں شدید غذائی قلت سے ہزاروں بچوں کی اموات کا خدشہ

Next Post

مئیر ٹیم سائیڈ تفہین شریف نے چئیرئٹی فنڈ ریزنگ کے لئے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

Related Posts
Total
0
Share