مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
اسلام آباد: انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے۔
کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 3 جنوری تک کی جاسکے گی اور ان اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے۔
امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے جب کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 28 ہزار 626 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے لیے نظرِ ثانی شدہ الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے، خواتین اور اقلیتوں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 13 جنوری ہوگی۔