Reg: 12841587     

62 ون ایف میں تاحیات نااہلی پر عدالتی فیصلے یا الیکشن ایکٹ کا نفاذ ہوگا؟ لارجر بینچ تشکیل

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی سے متعلق درخواست پر بینچ تشکیل دے دیا۔

آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ چلے گا یا الیکشن ایکٹ؟ عدالت نے سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔

سپریم کورٹ نے میربادشاہ قیصرانی کیس میں تاحیات نااہلی سے متعلق نوٹس پر 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا جو کل معاملے کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔

عدالت عظمیٰ کا لارجر بینچ کل دن ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

این اے 130 سے نواز شریف کے کاغذات کی منظوری الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

Next Post

نئے سال کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Related Posts
Total
0
Share