عارف چودھری( برمنگھم )
جامع المدینہ سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء کو اسناد دینے بارے کو دعوت اسلامی برطانیہ کی جانب سے مجسٹک ہال برمنگھم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں عاشقان رسول کی شرکت مجلس شوری کے نگران علامہ مولانا حاجی عمران عطاری کی خصوصی شرکت۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ھو ا
اس موقع پر دعوت اسلامی مجلس شوری کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری نے کہا کہ برطانیہ میں فیضان اسلامک سکولنگ سسٹم کا قیام احسن اقدام ھے -دعوت اسلامی نے یہ سکو لنگ سسٹم نسلوں کو بچانے کے لئے شروع کیا ھے ان کا مزید کہنا تھا کہ دعوت اسلامی چاہتی ہے کہ ہر گھر میں ایک حافظ قرآن اور ایک عالم ہونا چاہئے –
انہوں نے 18نئے ڈگری لینے والے علمائے قرآن کو اور انکے اساتذہ -والدین کو خصوصی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ وہ صدقہ جاریہ ھے جو نہ صرف دنیا میں بلکہ قبر و آخرت میں بھی کام آئے گا – دعوت اسلامی ویلز کے نگران اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن برطانیہ کے سربراہ سید فضیل رضا شاہ اور مولانا سید فیصل رضا شاہ -اور وسیم عطاری نے آج کی تقریب کو یادگار قرار دیا
نئے گریجوئیٹ علماء کرام کو تعریفی اسناد اور ان کی دستار بندی بھی کی گئ
تقریب میں نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی مختلف مقررین نے اردو -انگریزی -اور دوسری زبانوں میں خطاب کیا مقررین نے امیر اہلسنت و بسنے دعوت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا -جن کی مدنی سوچ نے دنیا بھر میں مدنی انقلاب برپا کر دیا ھے اور ہر شعبہ زندگی میں دعوت اسلامی لوگوں کی راہنمائ کر رھی ھے
تقریب کے آخر میں عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا کی گئ