ویلنسیا سے جوزفین کرسٹینا کی رپورٹ
سپین کے شہر ویلنسیا میں منال ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب
سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت اور انتظامیہ کو مبارکباد۔
سپین کے خوبصورت شہر ویلنسیا میں منال ریسٹورنٹ نے عوام الناس کے لئے اپنی سروس شروع کی دی ہے۔اس افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔جس میں سیاسی سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی اور ڈائریکٹرز چوہدری طارق محمود وڑائچ آف کالرہ کلاں چوہدری محمد نواز نمبردار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے رزق میں برکت اور کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
منال ریسٹورنٹ نے لذت اور ذائقہ میں اپنا منفرد مقام بنا لیا ہے۔ویلنسیا میں مقیم سیاسی سماجی شخصیات نے منال ریسٹورنٹ کے کھانوں کی تعریف کی ہے اور کہا ہے ویلنسیا میں ایسے ریسٹورنٹ کی اشد ضرورت تھی۔جو چوہدری طارق محمود وڑائچ اور چوہدری محمد نواز نمبردار نے پوری کر دی ہے۔۔ڈائریکٹر منال ریسٹورنٹ ویلنسیا چوہدری طارق محمود وڑائچ کا کہنا تھا کہ ہم عوام الناس کو بہترین سروس کے علاوہ ذائقہ بھی فراہم کریں گے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی سپانش لوگوں نے منال کا رخ کر لیا ہے اور بہت جلد یہ پاکستانی کمیونٹی میں اپنا مقام حاصل کر لے گا