Reg: 12841587     

بجلی کی بچت اور بازار جلد بندکرنےکیلئےکمرشل فیڈرز پر شام7 بجے بجلی بندکرنےکا فیصلہ

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

بجلی کی بچت کے لیے وزارت پاور ڈویژن نے  بڑے اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری تیار کرلی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سمری کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی، سمری کے مطابق ملک بھر کےکمرشل فیڈرز کو شام 7 سے رات 10 بجے تک بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، کمرشل فیڈرز  پر دن کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

ذرائع  پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ کمرشل فیڈرز کی بندش سے 5 ہزارمیگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی، شام 7 سے رات 11 بجے تک ٹیوب ویل کے فیڈر ز کی بجلی بھی بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیوب ویل والے فیڈرزبند ہونے سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔

 ذرائع نے بتایا ہےکہ ان تجاویز کی اسی ہفتے وزیراعظم  اور کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

 ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ  تاجروں کی جانب سے دکانیں جلد بند کرنے سے انکار پر متبادل  تجاویز تیار کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی: این اے 240 کا ضمنی الیکشن متحدہ قومی موومنٹ کے محمد ابوبکر نے جیت لیا

Next Post

پاکستان اور جنوبی افریقا کے سفارتی تعلقات میں تنازع پیدا ہو گیا

Related Posts
Total
0
Share