Reg: 12841587     

ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر جبکہ کئی مقامات پر موٹرویز بند

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سندھ، پنجاب اور کے پی سمیت ملک کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث مزید 18 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ کئی مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

شدید دھند کے باعث مختلف ہوائی اڈوں پر آنے والی 11 ملکی و غیر ملکی پروازوں کو لاہور، کراچی، اسلام آباد میں لینڈنگ کروائی گئی، سال نو کے پہلے 10 دن کے دوران 330 پرواز منسوخ کی جا چکی ہیں۔

دوسری جانب شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے پر مختلف مقامات پر موٹرویز پر بھی ٹریفک کی روانی روک دی گئی ہے۔

موٹرویز پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوجانے کی وجہ سے موٹرویز ایم ون کو برہان انٹرچینج سے صوابی تک بند کیا گیا ہے۔

موٹرویز ایم 3 کو فیض پور سے درخانہ اور جڑانوالہ تک جبکہ موٹرویز ایم 4 کو ملتان سے فیصل آباد تک، فیصل آباد سے عبدالحکیم اور شور کوٹ تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹرویز ایم 5 کو بھی ملتان سے روہڑی تک شدید دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں شدید سردی اوربچوں میں نمونیہ کے پھیلاؤ کے پیش نظر سرکاری اور نجی اسکولوں میں پری نرسری اور کلاس ون کے بچوں کو 19 جنوری تک چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ دیگر کلاسز کے طلبہ، اساتذہ اور ملازمین کو ماسک اور گرم کپڑے پہن کر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بیمار بچہ مکمل صحت مند ہونے تک اسکول نہیں آئےگا جبکہ یونیفارم کے علاوہ کوئی بھی گرم کپڑا پہننے کی اجازت ہوگی۔

پنجاب بھر کے اسکولوں میں 31 جنوری تک اسمبلی اور تمام آؤٹ ڈور سرگرمیاں بند رہیں گی جبکہ 19 جنوری تک کسی بھی قسم کےامتحانات نہیں لیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا سینٹرل سیکرٹریٹ بند

Next Post

سابق حکمران پارٹیوں نے قانون کی حکمرانی کے بجائے اپنی بادشاہتیں قائم کیں: سراج الحق

Related Posts
Total
0
Share