Reg: 12841587     

ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا سینٹرل سیکرٹریٹ بند

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کا سینٹرل سیکرٹریٹ بند کردیا گیا۔

منگل کو پارٹی ورکرز اور رہنماؤں نے سیکرٹریٹ پر ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج کیا تھا،جس کے بعد اب ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کی جانب سے سینٹرل سیکرٹریٹ بند کیے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن  کا کہنا ہے کہ فی الحال سیکرٹریٹ میں سیاسی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹریٹ میں احتجاج کے دوران کچھ شرپسند دیکھے گئے، سیکرٹریٹ کے قریب ممکنہ طور پر کوئی خطرناک پیش رفت کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایجنسیوں کے لوگوں پر مقدمے چلیں گے تو جبری گمشدگیاں ختم ہو جائیں گی: جسٹس محسن کیانی

Next Post

ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر جبکہ کئی مقامات پر موٹرویز بند

Related Posts
Total
0
Share