Reg: 12841587     

معیشت کی بحالی کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائیگا: نواز شریف

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہےکہ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے پارٹی کی معاشی ٹیم نے مشاورت کی جس میں پارٹی قائد کو پارٹی منشور میں معیشت سےمتعلق کیےگئے وعدوں پربریفنگ دی گئی۔ذرائع کےمطابق معاشی ٹیم سے مشاورت میں نواز شریف نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی کا اِظہار کیا جب کہ اس دوران معاشی ٹیم نے بتایا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹرز سے نوجوانوں کے لیے فوری طور پر لاکھوں نوکریاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔

نواز شریف نے معاشی ٹیم کو مختلف اہداف دے کر مکمل منصوبہ بندی کی ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایک شخص کو چوتھی بار مسلط کیا گیا تو عوام نقصان اٹھائیں گے: بلاول

Next Post

کئی امریکی ریاستوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک کم ہوگیا، نظامِ زندگی مفلوج

Related Posts

سنیئر صحافی سید فرحت حسین کاظمی اور سنیئر صحافی نعیم چوہان کی اے-اے-ویج کے ڈائریکٹر خالد چوھدری سے انکے آفس میں ملاقات

مانچسٹر سے بیورو رپورٹ سنیئر صحافی سید فرحت حسین کاظمی اور سنیئر صحافی نعیم چوہان کو اے-اے- ویج…
Read More
Total
0
Share