Reg: 12841587     

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید گرفتار

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو  ایک بار پھر گرفتارکر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو عدالت سے گرفتار کیا گیا، ان کیخلاف حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔ اس کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ہے، ان  کیلئے 2 بیگ اور سگار کے ڈبے پولیس گاڑی میں رکھوائے گئے۔

بعد ازاں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل عبدالرازق خان نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کی  نیو ٹاؤن تھانےمیں درج مقدمے میں ضمانت خارج ہوئی ہے۔

عبدالرازق خان نے بتایا کہ شیخ رشیدکو تھانے لے جایا گیا ہے،کل انسداد دہشتگردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کرنا ہوگا،کل ہی عدالت ان کے جوڈیشل یا جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کرے گی۔

عبدالرازق خان کے مطابق جج بہت اچھےہیں تقریباً تمام ہی مقدمات میں ضمانتیں کنفرم کیں، حساس ادارے والا کیس بھی ایسا ہی تھا، شیخ رشید حمزہ کیمپ مقدمے میں براہ راست کوئی ملوث نہیں، جج صاحب نے شیخ رشید کو ہنستے ہوئےکہا کہ کچھ دن جیل رہ آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کئی امریکی ریاستوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک کم ہوگیا، نظامِ زندگی مفلوج

Next Post

ایران کا حملہ ہماری دوستی کی روح اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے: شہباز شریف

Related Posts
Total
0
Share