Reg: 12841587     

ایران کا حملہ ہماری دوستی کی روح اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے: شہباز شریف

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے پر حیران ہوں، یہ حملہ ہماری دوستی کی روح اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ حملہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو نقصان پہنچاسکتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان مخلصانہ بات چیت اور بامعنی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔شہباز شریف نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید گرفتار

Next Post

شیخ رشید کو این اے 56 سے الیکشن لڑنے کی اجازت

Related Posts

برطانیہ بھر میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کے موقع برٹش پاکستانیوں اور کشمیریوں نے بھارت کے کشمیر میں بڑھتے ہوے مظالم کے خلاف اور کشمیر پر ناجائز فوجی قبضہ کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے۔

راجہ فہیم کیانی (صدر تحریک کشمیر برطانیہ) لندن سے خالد چوہدری۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے مرکزی قائدین محمد…
Read More
Total
0
Share