Reg: 12841587     

برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لندن: برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برفباری اور شدید سردی سے  یارک شائر، اسٹیفورڈشائر، ڈربی شائر سمیت ویلز اور اسکاٹ لینڈ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، برفباری کی وجہ سے برطانیہ کی کئی اہم شاہراہوں پر برف کی تہہ جم گئی جس کے باعث ٹریفک متاثر ہوا۔

اس کے علاوہ خراب موسم کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا اور  پروازیں تاخیرکا شکار ہوئیں جس کے سبب مسافروں کو کئی گھنٹے ائیر پورٹ پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے مزید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ  ان علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 سے 15 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کوئٹہ: کچرے کے ڈھیر میں دھماکے سے 3 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

Next Post

ٹکٹوں کی تقسیم: پی ٹی آئی کو داخلی لڑائیوں کا سامنا

Related Posts
Total
0
Share