Reg: 12841587     

سانحہ 9 مئی پاکستان بھر میں شہداء اور پاک فوج کے حق میں ریلیاں اور جلسے

(سیالکوٹ( خصوصی رپوٹرز

سانحہ 9 مئی پاکستان بھر میں شہداء اور پاک فوج کے حق میں ریلیاں اور جلسے
سیالکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے صدر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی کی قیادت میں وریو ھاؤس کینٹ سیالکوٹ سے ریلی کا انعقاد کیا گیا
جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنماء ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی ، مسلم لیگ ن کے سنیئر و بزرگ رہنماء ممبر صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عارف ہرناہ نے خصوصی شرکت کی
مسلم لیگ ن کے سابق ضلعی چیئرمین توحید اختر،مسلم لیگ ن مسقط عمان کے سنیئر نائب صدر مقصود احمد بٹ،یونیں کونسلز کے سابق چیئرمین و دیگر مسلم لیگی عہدیداران و ورکز نے کثیر تعداد ریلی میں شرکت کی
ریلی کا آغاز وریو ھاؤس کینٹ سیالکوٹ سے کیا گیا اور علامہ اقبال چوک شاہین چوک ریلوے روڈ پر اختتام پزیر ہوا

ریلی میں شامل افراد نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف مقامات پر شہداء کے مجسموں کی توڑ پھور ، مختلف مقامات پر لگائی ہوئی آگ،جی ایچ کیو،کور کمانڈر ہاؤس لاہور ،جناح ھاؤس لاہور کے علاؤہ دیگر مقامات پر کیے گئے نقصانات کی تصاویر تھیں
شرکاء نے ریلی سے خطاب کیا خطاب کرنیوالے ایم این چوہدری ارمغان سبحانی ،ممبر صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ ،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عارف ہرناہ اور ممبر صوبائی اسمبلی و صدر مسلم لیگ ن سیالکوٹ چوہدری طارق سبحانی تھے
شرکاء نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی سانحہ ملکی ساکھ پر بدنما داغ تھا پاک افواج کے شہداء اور پاک افواج پاکستانی عوام کے ماتھے کا جھومر ہیں شہداء کی یادگاروں کو نشانہ بنانے والے پاکستانی نہیں ہو سکتے 9 مئی پاکستانی تاریخ کا سیاہ باب ہے شہداء کی یاد گاروں کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی
کوئی بھی محب الوطن ملکی سالمیت پاک افواج کے وقار
کو مجروح نہیں کر سکتا اور نہ ہی عوام ایسے پراپگینڈا کرنے والے گروہ کو برداشت کریں گئے
شرکاء نے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ
شہداء و پاک فوج کی بے حرمتی ،نہایت ہی احساس اداروں کے اندر گھس کر توڑ پھور کے علاؤہ پاک افواج کے شہداء کے مزاروں اور مجسموں کو مسمار کرنا،پاک فوج کے خلاف نعرے بازی اور ملک کا امن تباہ کرنے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دیکر عبرت کا نشان بنایا جائے
اس گھناونے عمل میں شامل ہر ملک دشمن اور شر پسند عناصر کو سزا ملی چاہیے
ریلی میں شامل افراد
پاکستان ژندہ باد پاک فوج ژندہ باد کے نعرے لگاتے رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاک ایران کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں جاری

Next Post

بزنس مین چوہدری خالد کی سردار سلیم حیدر کو نئے گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

Related Posts
Total
0
Share