( خصوصی رپوٹرز)
یوم تکبیر
تمام انٹرنیشنل افیرز کی ٹیم کی جانب سے آپ سب کو یوم تکبیر مبارک ہو۔
سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے دورِ میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر بھارت کے پانچ دھماکوں کے جواب میں 6 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد سے اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے منایا جاتا ہے۔ یہ وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کرسامنے ابھرا۔
آج اقوام عالم کاحال دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ بھارت کے دھماکوں کے مقابلے میں ایٹمی دھماکے اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کیوں ضروری تھا۔ کشمیر اور فلسطین ہمیں بقاء کی جنگ کیلئے مشکل فیصلوں کی طرف مائل کرتے ہیں۔
پاکستان قرضوں اقتصادی بحران اور بدانتظامی کا شکار رہا ہے۔ ایسی سوچ ضرور ہونی چاہیے جس سے بہترین جمہوریت کی طرف پیش قدمی ، انتظامی بہتری ، سستا اور تیز انصاف اور ٹیکس اور زکات کا بہترین نظام اور قوم اپنے اخراجات کو اپنی آمدن کے مطابق ڈھال سکے ۔
ریاست آج کے دن کو منانے میں قومی طور پر وسعت قلبی کا مظاہرہ کرے۔ یہ طاقت نواز شریف اکیلے کی نہیں عوام کی ہے۔
لیڈرشپ ، سینیٹر اسحق ڈار صاحب ، میری اور تمام انٹرنیشنل افیرز کی ٹیم کی جانب سے آپ سبکو یوم تکبیر مبارک ہو۔
بیرسٹر امجد ملک
سینئر نائب صدر اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز
اینڈ اوورسیز پاکستانیز
مسلم لیگ ن