Reg: 12841587     

فاٹا انضمام کیلئے ملنے والے پیسے کہاں خرچ کیے؟ گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ سے سوال

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

پشاور: گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے فاٹا انضمام کی رقم سے متعلق سوال کردیا۔

فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کا فقدان ہے، مدینےکی ریاست بنانے والے بتائیں کہیں آپ نے امانت میں خیانت تو نہیں کی؟

انہوں نے کہا کہ کے پی یونیورسٹیز کیلئے 3 ارب روپے رکھے لیکن ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا جب کہ کے پی میں صحت کے شعبے کا بھی برا حال ہے۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے لیے ملنے والے پیسے کہاں خرچ کیے؟ 

فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو کھانے پر دعوت بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنجاب حکومت کا عید الا ضحیٰ پر قیدیوں کی سزا میں کمی کرنے کا فیصلہ

Next Post

3 بچوں نے ہائیکنگ کے دوران کروڑوں سال پرانی ڈائنا سور کی ہڈی دریافت کرلی

Related Posts
Total
0
Share