Reg: 12841587     

پنجاب حکومت کا عید الا ضحیٰ پر قیدیوں کی سزا میں کمی کرنے کا فیصلہ

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحیٰ پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی  کی سمری تیار کرلی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے تیار کی جانے والی  سمری منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔

حکام کے مطابق دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی ، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی اور  5 سال سے چھوٹے بچوں کے ساتھ قید خواتین مستفید ہوں گی۔

محکمہ داخلہ کے حکام کا بتانا ہے کہ سزا میں کمی اور رہائی کےلیے دو تہائی سزا مکمل ہونا اور اچھے کنڈکٹ کا مظاہرہ لازمی ہے۔

 دوسری جانب سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سینٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  جیل کچن، اسپتال، قیدیوں کے بیرکس، انڈسٹریل اور ووکیشنل سینٹر کا معائنہ کیا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ قیدیوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا فراہم کیا جائے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں سے متعدد آپریشنز منسوخ

Next Post

فاٹا انضمام کیلئے ملنے والے پیسے کہاں خرچ کیے؟ گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ سے سوال

Related Posts
Total
0
Share