گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)
اسلام آباد : وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
وزارت تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت وفاقی تعلیمی ادارے 10 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی ادارےموسم گرماکی چھٹیوں کے بعد یکم اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔