Reg: 12841587     

برطانیہ کے شہر نیلسن کے سینٹ جارج چرچ میں سینٹ جارج ایشین کمیونٹی نے مذمتی و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا

عارف چودھری) نیلسن برطانیہ)

پاکستان میں مسیحی برادری پر ہونے والے ظلم و ستم اور نا انصافی جس میں ہال ھی میں سرگودھا کا واقعہ ہوا تھا بارے برطانیہ کے شہر نیلسن کے سینٹ جارج چرچ میں سینٹ جارج ایشین کمیونٹی نے مذمتی و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا ۔ تقریب کا اہتمام مسیحی راہنما اور کمیونٹی لیڈر سلیم گل اور انکی ٹیم نے کیا -پاکستانی قونصلیٹ میں تعینات کمیونٹی ویلفئر آتاشی مصباح نورین -مئیر پینڈل کونسلر محمد بشیر جوڑا اور فادر فلک شیر کی خصوصی شرکت ۔ دوسرے شرکت کرنے والوں میں کونسلر مقدس بانو -ریاض گل -سلیم خورشید سابق ایم پی اے -شہزاد-پیٹر -اینڈریو سابق ممبر پارلیمنٹ-شیرون -پاکستان سے آئے ہوئے سینئر صحافی سہیل انجم ملک اور مسیحی کمیونٹی کی بھرپور شرکت اس موقع پر کمیونٹی ویلفئر آتاشی مصباح نورین نے کہا کہ کہ مسیحی برادری کے تحفظات کو حکومت پاکستان تک پہچاؤں گی -فادر فلک شیر کونسلر مقدس بانو -سابق ایم پی اے سلیم خورشید کھوکھر نے آج کے پروگرام کرانے والی انتظامیہ کو مبارکُ باد پیش کی جنہوں نے پاکستانی مسیحی برادری کے لئے آواز اٹھائ اور انکو بلاوجہ ستانے بارے بات چیت ہوئ -اسکے اس بات پر بھی گفتگو ہوئ کہ پاکستان کے اندر مسیحی برادری اور مسلمان کے درمیان باہمی ہم آہنگی پیدا کی جا سکتی ہے-انہوں نے ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ مسیحی برادری کے حقوق کا تحفظ کرے -ریاض گل -شمائلہ منہاس –

-شہزاد اور پیٹر نے کہا کہ ھم نے پاکستان کے لئے ترانے اور گیت گائے لیکن انکی قدر نہیں کی گئ -بے شمار مجالس میں حصہ لیا -ہم مسلمان کمیونٹی کے لئے نیک جزبات رکھتے ہیں بدلے میں ان سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ ایسا ہی سلوک اپنائیں گے -اور ہمارے چرچوں کا احترام کریں گے -دعائیہ تقریب میں شریک سابق ممبر برطانوی پارلیمنٹ اینڈریو -شیرون اور پاکستان سے آئ ہوئ خاتون شمائلہ منہاس کا کہنا تھا

کہ پاکستان میں مسیحی برادری پر ظلم وستم کے ساتھ نا انصافی بھی ہوتی ھے -ہم کتابوں میں حقوق العباد بارے پڑھتے ہیں لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا پاکستان کے کسی ادارے میں ملازمت کے لئے درخواست دی جائے تو امتیازی سلوک اپنایا جاتا ھے ہمارا مطالبہ ہے کہ مسیحی برادری کو انکا جائز حق دیا جائے -میزبان سلیم گل نے آج کی کامیابی پر تقریب میں شریک تمام مسیحی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا -مہمانوں کی تواضع روایتی ایشیائ کھانوں سے کی گئ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کیا رونا، کھیلوں کی ہر فیڈریشن پر ریٹائرڈ لوگ قابض ہیں: رانا ثنا اللہ

Next Post

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام غزہ میں جنگ اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکا سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔

Related Posts
Total
0
Share