(بیورو چیف سیالکوٹ)
سیالکوٹ پولیس نے موترہ کے قریب مسلم لیگ ن کی امیدوار این اے 75 سیدہ نوشین افتخار کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا،ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق پولیس افسران اور اھلکاروں کی بڑی تعداد نے نوشین افتخار کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔اس وقت نوشین افتخار اپنے گھر سے اپنے بچوں کے ھمراہ جارھی تھیں کہ موترہ کے قریب پولیس کی 5/6 گاڑیوں نے گھیر ؤ کرلیا،پولیس اھلکاروں نے نوشین افتخار کے ساتھ بدتمیزی کی اور انکا موبائل چھین لیا،موبائل جھپٹنے کی فوٹیج پی این این کو موصول ھوگئ۔
پولیس کے روکنے پر اھل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور حکومت کے خلاف نعرے لگانے شروع کردئیے، لیگی کارکنوں کا کہنا تھا کہ
عمران خان اور اسکے حواریوں کو شکست نظر آرھی ھے اسلئے وہ اوچھے ہتھکنڈے کررھی ھے،
ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ھے کہگزشتہ ھفتے نوشین افتخار کے بھائی عطاء الحسن پر منشیات برآمدگی کی جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی،پولیس ترجمان کا کہنا ھے کہ انہیں شکایت موصول ھوئی تھی کہ نوشین افتخار کی گاڑی میں اسلحہ ھے اور اسلحہ کی شکایت پر پولیس کاروائی عمل میں لائی گئی۔