(اسلام آباد سے) بیورو چیف مقصود کھوکھر
سینٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری کی بجائے اوپن ووٹنگ کا صدارتی آرڈیننس تنازعات کا شکار ہوگیا آرڈیننس کیخلاف اپوزیشن پارٹیوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرنیکا فیصلہ کرلیا پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے نیئر عباسی اور ن لیگ کی طرف سے شاہد خاقان عباسی سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے تاہم قانونی ماہرین کیمطابق اوپن ووٹنگ کا قانون بہرحال قومی اسمبلی سے پاس ہونا ہے صدارتی آرڈینس کے تہت ایک عارضی قانون تو بنایا جا سکتا ہے لیکن حتمی قانون صرف اور صرف پارلیمنٹ ہی بنا سکتی ہے-