Reg: 12841587     

قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر سے سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات کی ملاقات-

انڈرگراونڈ نیوز مانچسٹر

قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر سے معروف سیاسی و سماجی اور ممتاز کاروباری شخصیت حافظ فرحان

احمد،سیاسی و سماجی و معروف کاروباری اور انڈرگراونڈ نیوز کے سی ای او خالد چوہدری، ڈائریکٹر آف پروک ایسوسی ایٹس معروف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ عبد الباسط کی قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر میں ملاقات ھوئی ھے۔
جس میں طارق وزیر نے بتایا کہ ہمارے ملک میں بہت سی خوردونوش کی اشیاء دنیا کے ممالک سے معیاری لحاظ سے بہت بہتر ہیں لیکن انکو کئی دہائیوں سے ایک ہی طرز کی پیکنگ،ایکسپورٹ کوالٹی اور پروسس سے ایکسپورٹرز ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔
لہذا ہمیں اس طرز معیار ایکسپورٹ کو جلد بدلنے کی ضرورت درکار ھے۔
دنیا جس تیزی سےٹیکنالوجی و ڈیجیٹل اور جدید ٹیکنیک کیوجہ سے ترقی کی راہوں پر گامزن ھے۔ہمیں دنیا کساتھ چلنا ھوگا-
قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ھم جلد ہی پاکستانی مصنوعات کو ایک چھت تلے اکھٹا کرکے برطانیہ میں مقیم تمام کمیونیٹیز کے لوگوں کو دعوت دیں گئے تاکہ وہ ہمارے معیار اور کوالٹی نیز دیگر ممالک سے کم قیمتوں کو دیکھتے ھوئے پاکستانی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ امپورٹ کریں۔
اس پر ہم نے کام شروع کر دیا ھے۔
ممتاز کاروباری شخصیت حافظ فرحان احمد، کاروباری شخصیت خالد چوہدری اور معروف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ عبد الباسط نے قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انکی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر کیطرح اور ان کے بتائے ھوئے فارمولے پر پاکستانی و کشمیری تاجربرادری،صنعتکار،
ایکسپورٹرز و امپورٹرز،ڈسٹریبیوٹرز نے اس پر عملدرآمد کیا تو پاکستان سب سے زیادہ ایکسپورٹ کرنے والا ملک بن سکتا ھے۔
اس سے ہمارے ملک پاکستان میں خوشحالی آئیگی اور معیشت مزید مستحکم ھو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈسکہ این اے 75 ضمنی الیکشن میدان جنگ اور دو افراد کا قتل

Next Post

وارڈلےورتھ کمیونٹی سینٹر روچڈیل میں کووڈ 19 کی ویکسین لگوانے کے لیے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں-

Related Posts
Total
0
Share