Reg: 12841587     

وارڈلےورتھ کمیونٹی سینٹر روچڈیل میں کووڈ 19 کی ویکسین لگوانے کے لیے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں-

بیورو چیف انڈرگراونڈ روچڈیل

وارڈلےورتھ کمیونٹی سینٹر روچڈیل کے زیر اہتمام اور لیڈر آف کونسل روچڈیل ایلن بریٹ کی نگرانی میں سینکڑوں افراد نے ویکسین لگوائی۔
لیڈر آف کونسل روچڈیل ایلن بریٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کووڈ 19 کے بچاؤ کے لیے ہر فرد کو ویکسین لگوانا ضروری ھے۔ آج ھم نے وارڈلےورتھ کمیونٹی سینٹر میں اسپیشل بنگلہ دیشی کمیونٹی و دیگر کمیونیٹیز کے لیے ویکسین لگوانے کا اہتمام کیا ھے اور میں دیکھ رہا ھوں کہ لوگ بڑی تعداد میں ویکسین لگوانے کے لیے یکے بعد دیگرے کمیونٹی سینٹر میں داخل ھو رہے ہیں۔
میں کمیونٹی سینٹر کی انتظامیہ اور ویکسین لگانے والے عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ھوں۔
کونسلر سلطان علی،کمیونٹی لیڈر دبر میاں،کمیونٹی لیڈر شوکت علی،کونسلر علی احمد، کاروباری شخصیت خالد چوہدری، ہیڈ آف بلال مسجد کمیٹی و دیگر رہنماؤں نے بھی کووڈ 19 کورونا وائرس سے بچاؤ کے تحفظ کے لیے ویکسین لگوائی اور روچڈیل میں مقیم تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس ویکسین کو لگوا کر اس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس وبا سے اپنی اور اپنوں کی جان بچانےکو اولین ترجیح دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر سے سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات کی ملاقات-

Next Post

حکومت نے کوئی موثر اور ٹھوس اقدامات نہیں کیے کہ جس سے ملک کے اندر معاشی استحکام آ سکے-حاجی حبیب احمد, بزنس مین و سماجی شخصیت

Related Posts
Total
0
Share