(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)
راولپنڈی کے معروف بزنس مین اور سماجی شخصیت حاجی حبیب احمد نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا کی وجہ سے ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہو گئی تھی مگر ابھی تک حکومت نے کوئی موثر اور ٹھوس اقدامات نہیں کیے کہ جس سے ملک کے اندر معاشی استحکام سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا جس میں حاجی حبیب احمد نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے ملک میں عوام کو معاشی اور اقتصادی بحران کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جس کی وجہ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر بےروزگاری اور مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے مگر حکومت کی طرف سے کوئی موثر اور ٹھوس اقدامات نہیں کے جارہے ہیں جبکہ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے سیاسی جھگڑوں میں مصروف ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کارباری طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے تاکہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوسکے اور ملک میں جو معاشی اور اقتصادی مسائل ہیں ان پر قابو پایا جاسکے