انڈر گراؤنڈ نیوز بیورو رپورٹ ڈسکہ ۔
پی ٹی آئی کے امیدوار این اے 75 ڈسکہ اسجد علی ملہی نے پریس کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی ڈسکہ میں پریس کانفرنس کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ھوئے کہا کہ انکو شرم کرنی چاہیے۔
میں نے نہ تو فائرنگ کی ھے اور نہ ہی کسی سپورٹر کو فائرنگ کا حکم دیا تھا۔
مسلم لیگ ن کا کوئی ورکر شہید نہیں ھوا۔پی ٹی آئی کا ایک پولنگ ایجنٹ اور ایک راہگیر شہید ھوا ھے۔ھم اس کے جنازہ میں بھی شریک تھے۔باقی ہمارے کارکن ڈسکہ اور گوجرانولہ میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی الیکشن جیت چکی ھے اس کا الیکشن کمیشن جلد اعلان کریگا۔ ہم نے جیت کے لیے سیلبریشن اس لیے نہیں کی چونکہ ھمارا ساتھی شہید ھوا اور کچھ زخمی ھوئے۔
انڈرگراونڈ نیوز کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں قتل ھونے والوں کی پرانی عداوت تھی جو الیکشن والے دن قتل ھوئے۔ پولیس افسران کی ابتدائی تفتیش کے مطابق بھی قتل ھونے والوں کی پرانی عداوت بتائی جاتی ھے۔