مصباح لطیف اے ای انڈر گرائونڈ نیوز
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے مقدمات پر مناسب پیش رفت نہیں ہورہی، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی فارن فنڈنگ کے معاملات عوام کے سامنے آنے چاہئیں۔
وزیر مملکت فرخ حبیب کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن سنجیدگی سے آگے بڑھے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سو فیصد ووٹنگ مشین پر ہوسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بہت سی شدت پسند جماعتیں بھی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوگئی ہیں جن کی فنڈنگ کے ذرائع کا کچھ نہیں پتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کے عوام کے مسائل ضرور حل کرے گی، گوادر کے عوام کے بنیادی مسائل ماضی کی حکومتوں نے حل نہیں کیے۔