Reg: 12841587     

12 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی بچے نے اسکول کی چھٹیوں میں 3 لاکھ پاؤنڈ کمالیے

مانچسٹر (عارف چودھری )

بارہ سالہ پاکستانی نژاد برطانوی بچے بن یامین احمد نے اسکول کی چھٹیوں کے دوران 3 لاکھ پاؤنڈ (6کروڑ  89 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کما کر  ایک منفرد کارنامہ سر انجام دے دیا۔

بن یامین احمد نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ اسکول کی چھٹیوں کے دوران انھوں نے اتنی خطیر  رقم  ویئرڈ وہیل (weird wheel) نامی ڈیجیٹل تصاویر  پر مشتمل ویب سیریز کی تیاری اور  بلاک چین اونر شپ اسٹور  پر ٹوکن کی فروخت سے حاصل کی ہے۔

بن یامین احمد کے مطابق انھوں نے ویب سیریز، کوڈنگ کے ذریعے 5 ہفتوں میں تیا ر کی اور  پھر اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا جس کے بعد ان کا آرٹ ورک سوشل میڈیا پر  وائرل ہوگیا۔

ہونہار بچے نے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ بینک اکاؤنٹ کے بغیر، اتنی زیادہ رقم بنانے والے دنیا کے کم عمر ترین پروگرامر  بننے پر نہایت پرجوش ہیں جبکہ ان کے والد  بھی سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ انجینئر ہیں۔

بن یامین احمد کے مطابق ویب سیریز کی تیاری سے پہلے تک ان کےٹو ئٹر  پر چند ایک فالوورز  تھے لیکن اب خوش قسمتی سے ان کے  ٹوئٹر  پر  12لاکھ فالوورز ہیں اور ان کی خبریں بی بی سی اور نیویار ک سے لیکر جیو نیوز تک سب نے  اٹھالی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ، کھاریاں موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Next Post

سید علی شاہ گیلانی مرحوم کی جبری تدفین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Related Posts

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس زیر صدارت نائب صدر مریم نواز شریف چک شہزاد میں منعقد کیا گیا۔ بعد ازاں کشمیر ھاؤس میں پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔

نمائندہ خصوصی انڈر گراؤنڈ نیوز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل کونسل اجلاس میں وزیراعظم آزاد جموں…
Read More

میرپور میں مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عید سے قبل مخالفین کی درجنوں وکٹیں گرا کر بی تھری میرپور میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی سیکٹر بی تھری میرپور میں مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا…
Read More
Total
0
Share