(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)
ایف ایٹ کچہری میں وکلاء کے چیمبرز گرانے کے معاملہ پر اسلام آباد بار کونسل نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق اور شواہد کو نظر انداز کیا،وکلاء کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دینے والا فریق ہی نہیں تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی نفی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 16 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں سی ڈی اے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ، ایس ایچ او مارگلہ تھانہ کو فریق بنایا گیا ہے