(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)
سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کے سیکرٹری اعجاز جاکھرانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کے موقع پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ بدھ کو درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت ملزم کے وکیل طارق محمود نے دلائل دئیے کہ سندھ ہائیکورٹ کراچی بنچ نےسکھر میں زیر التوا ضمانت کی درخواست خارج کی،اعجاز جاکھرانی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج سکھر بنچ میں مقرر ہے،کراچی بنچ سکھر میں زیر التوا کیس پر کیسے فیصلہ دے سکتا ہے؟عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر قرار دیا کہ نیب کو نوٹس کر کے جواب طلب کر لیتے ہیں، بعد ازاں سپریم کورٹ معاملہ پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوۓ کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی ہے۔وزیراعلی سندھ کے سیکریٹری اعجاز جاکھرانی پر نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں پر ریفرنس دائر کر رکھے ہیں