(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)
پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی صدر و پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد، آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ 19 مارچ بروز جمعتہ المبارک صبح ایک روزہ ء دورے پر راولاکوٹ پہنچیں گی۔ جہاں پر وہ قومی ہیلتھ کارڈر کی تقسیم اور اسکے حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیں گے۔ جبکہ اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی صدر و پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامداور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیرپونچھ کے ضلعی عہدیداران سے بھی خطاب کریں گے۔ بعد ازاں 11:30 بجے دن ڈاکٹر نوشین حامد پی ٹی آئی خواتین ونگ پونچھ ڈویژن کی نومنتخب عہدیداران سے حلف بھی لیں گی۔