Reg: 12841587     

سپریم کورٹ میں وکلاء کے غیر قانونی چیمبرز گرانے کے حکم کے خلاف اپیل کی سماعت

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)

عدالت عظمیٰ نے ڈسٹرکٹ بار کونسل کی درخواست پر حکم امتناہی جاری کرتے ہوۓ سی ڈی اے کو 2 مارچ تک تعمیرات گرانے سے منع کر دیا ہے

سپریم کورٹ میں وکلاء کے غیر قانونی چیمبرز گرانے کے حکم کے خلاف اپیل کی سماعت،عدالت عظمیٰ نے ڈسٹرکٹ بار کونسل کی درخواست پر حکم امتناہی جاری کرتے ہوۓ سی ڈی اے کو 2 مارچ تک تعمیرات گرانے سے منع کر دیا ہے۔ جمعہ  کو کیس کی  سماعت چیف جسٹس گلزار  احمد  کی سربراہی میں تین رکنی بینچ  نے کی۔ دوران سماعت ڈسٹرکٹ بار کونسل کے ممبران کی کثیر تعداد کورٹ روم میں پہنچی اور روسٹرم پر کھڑے ہو گۓ۔جس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوۓ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عدالت پر دبائو نہ ڈالیں،عدالت کسی کے دبائو میں نہیں آئے گی،روسٹرم سے پیچھے ہٹ جائیں،سب لوگ کیوں آگے آ گئے ہیں،ہم وکیلوں کو اچھی طرح جانتے ہیں،ہم بھی وکیل رہ چکے یہ کام کبھی نہیں کریں گے،وکیلوں کے کلپ نظر آتے رہتے ہیں،وکلاء عدالتوں کے بارے میں کیا کیا بات کرتے ہیں،کوئی عقل اور شعور ہونا چاہیے،آپ جس ادارے کا حصہ ہیں کچھ خیال کریں،یہ سب ہماری سمجھ سے بالاتر ہے،جہاں کچھ وکیل اکھٹے ہوتے کچھ الٹا بولتے اور کرتے ہیں، چیمبرز وکلاء کے ذاتی ملکیت تصور ہوتے ہیں،بار ایسوسی ایشنز چیمبرز کو لیز پر دیتی ہیں،بار ایسوسی ایشن کو چیمبرز لیز پر دینے کا اختیار کہاں سے آ گئی،پبلک کی زمین پر چیمبرز بنانے کا اختیار کہاں سے آ گیا؟ملک میں کہیں بھی گرائونڈ میں چیمبرز نہیں بنے،اسلام آباد بار کونسل کے وکیل نے برملا کہا کہ ملک میں کہیں اور دکانوں میں عدالتیں بھی نہیں لگتی۔عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف حکم امتناہی جاری کرتے ہوۓ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔بعد ازاں معاملہ کی سماعت 2 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ آف پاکستان کے سالانہ انتخابات 2021 ورکنگ جرنلسٹ پینل نے ایک بار پھر میدان مار لیا

Next Post

انڈرگراونڈ نیوز اسٹوڈیو میں سی ای او انڈرگراونڈ نیوز خالد چوہدری کی ملاقات

Related Posts
Total
0
Share