Reg: 12841587     

پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ آف پاکستان کے سالانہ انتخابات 2021 ورکنگ جرنلسٹ پینل نے ایک بار پھر میدان مار لیا

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)

پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ آف پاکستان کے سالانہ انتخابات 2021 ورکنگ جرنلسٹ پینل نے ایک بار پھر میدان مار لیا۔ امجد نذیر بھٹی صدر، حسیب بھٹی نائب صدر ، راجہ محسن اعجاز  سیکرٹری جنرل، اعظم گل فنانس سیکرٹری، عبدالروف بزمی سیکرٹری اطلاعات، اور سید قمبر زیدی ، ایاز خان اور ابرار حسین استوری گورننگ باڈی کے ممبران منتخب. تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات 2021 کا انعقاد کیا گیا جس میں دو پینل ورکنگ جرنلسٹ پینل اور پروگریسو پینل مدمقابل تھے. ورکنگ جرنلسٹ پینل کے صدراتی  امیدوار  امجد نذیر بھٹی  نے  پروگریسو پینل کے صدارتی امیدوار بابر عباسی کو شکست دی جبکہ سیکرٹری جنرل کے عہدے پر ورکنگ جرنلسٹ پینل کے راجہ محسن اعجاز  نے پروگریسو پینل کے  سعید بلوچ کوشکست  دی۔سیکرٹری فنانس کیلئے پروگریسو پینل کے امیدوار اعظم گل نے ورکنگ جرنلسٹ پینل کے امیدوار توصیف عباسی کو شکست دے دی۔ گورننگ باڈی کی تین نشستوں پر وررکنگ جرنلسٹ پینل کے ابرار حسین استوری، سید قمبر زیدی اور ایاز خان کامیاب قرار پائے ۔ جبکہ نائب صدر حسیب بھٹی اور  سیکرٹری اطلاعات کیلئے عبدالروف بزمی بلامقابلہ منتخب ۔ الیکشن کمشن کے فرائض سجاد حیدر اور اللہ دادا صدیقی نے انجام دئے۔ اسلام آباد کی صحافتی، سیاسی کمیونٹی سمیت وکلاء کی جانب سے منتخب امیدواروں کو مبارکبادیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈسکہ الیکشن کوریج میں انڈر گراونڈ نیوز بازی لے گیا

Next Post

سپریم کورٹ میں وکلاء کے غیر قانونی چیمبرز گرانے کے حکم کے خلاف اپیل کی سماعت

Related Posts

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے محمد اقبال المعروف مو اقبال اوورسیز کی مخصوص نشست پر آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے

لندن (عارف چودھری ) پی ٹی آئی بر طانیہ کے صدر رانا عبدالستار ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک عمران…
Read More

سپریم کورٹ نے سالانہ ترقیاتی فنڈز میں خوربرد سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر نیب کو اضافی دستاویز جمع کرانی کی اجازت دے دی

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) سپریم کورٹ نے سالانہ ترقیاتی فنڈز میں خوربرد سے متعلق…
Read More
Total
0
Share