Reg: 12841587     

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان سے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے روک دیا

لندن (عارف چودھری)

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان سے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے روک دیا اور کہا ہے کہ اس فتنے کا نہ کوئی مطالبہ مانا جائے اور نہ فیس سیونگ دی جائے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کرنے یا مطالبہ تسلیم کرنے سے منع کردیا ہے اور انہیں ہدایت دی ہے کہ ایسا کوئی کام نہ کیا جائے کہ جس سے عمران خان کو لانگ مارچ میں فیس سیونگ ملے۔
نواز شریف نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں 10 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ کرنے والا ابھی تک دو ہزار بندے جمع نہیں کرسکا، عوام کی لاتعلقی کی وجہ وہ شرانگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھا قوم کے سامنے آ چکا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی بے دردی اور ڈھٹائی سے بولا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً اپنی خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا جس کا جواب یہ اتنے دن گزرنے کے بعد بھی نہیں دے سکا اسی لیے عمران خان کا سارا زور حسبِ عادت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سردیوں میں گھریلو صارفین کو تین اوقات میں گیس ملے گی: سوئی ناردرن

Next Post

مجھے ہندوستان کی موجودہ صورتحال پر واقعی تشویش ہے ہندو ہندوستان میں تاریخی مساجد کو نشانہ بنا رہے ہیں،ملک جاوید اقبال

Related Posts
Total
0
Share