نمائندہ خصوصی انڈر گراؤنڈ نیوز۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل کونسل اجلاس میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،
پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ،احسن اقبال، انجینئر خرم دستگیر خان،وزیر جیل خانہ جات آزاد جموں و کشمیر چوہدری محمد اسحاق،راجہ ظفر الحق،چوہدری ارمغان سبحانی،چوہدری طارق فضل،طلال چوہدری ،خواجہ سعد رفیق و دیگر تمام رہنماؤں نے بھر پور شرکت کی۔
مریم نواز شریف نے اپنے خطاب میں تمام رہنماؤں کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کو تیز کریں،عوامی مسائل کو حل کروائیں۔ اس نا اھل حکومت سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا،بے بےروزگاری میں اضافہ،قتل و غارت،اغوا برائے تاوان اور مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ۔کاروبار ٹھپ،صنعتیں تباہ اور عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ھے- اس حکومت نے انتقامی کارروائیوں،کرپشن اور قومی اداروں کو تباہ و برباد کرنے کے علاؤہ کچھ نہیں کیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز اور لیڈران نے جس صبر و تحمل اور بہادری سے اس حکومت کے ظلم و تشدد اور مشکلات کا سامنا کیا ھے میں انکو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔