:تحریر جواد احمد انڈرگروانڈ نیوز ڈائریکٹر سپین سے۔
طبی شعبے کے جرمن محققین فالج یا دل کے دورے کے پیشگی انتباہ کے لیے ایک وائر لیس ریڈار سسٹم کا استعمال کر رہے ہیں، جو چار روز پہلے ہی موت کے وقت کی پیشگوئی بھی کر دیتا ہے۔
”اگر پانی کے جہاز کے مقام کا تعین، ہوائی جہاز کی اونچائی کا اندازہ اور ہائی وے پر تیز رفتاری سے دوڑنے والی گاڑیوں کو پکڑنے کے لیے ریڈار کا استعمال کیا جا سکتا ہے تو یقیناً اس ٹیکنالوجی کو میڈیکل کے شعبے میں بھی بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔‘‘ انتہائی سادہ مگر متاثر کُن انداز میں ان خیالات کا اظہار کیا جرمن شہر ہیمبرگ کی ٹیکنیکل یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر الیگزانڈر کؤلپن نے۔ وہ کہتے ہیں،”ریڈیو سینسرز طبی معائنے کو زیادہ سے زیادہ آسان، محفوظ اور زیادہ موثر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔