Reg: 12841587     

اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات کو جواز بنا کر مودی سرکار کا ناقدین کیخلاف کریک ڈاؤن

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات کو جواز  بناکر اپنے ناقدین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے بھارت کو عالمی منی لانڈرنگ روکنے اور دہشتگردی کی فنڈنگ روکنے کیلئے سفارشات پیش کی تھی۔

تاہم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مودی حکومت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (  ایف اے ٹی ایف ) کی سفارشات کو سول سوسائٹی گروپ اور ناقدین پر دباؤ کیلئے استعمال کر رہی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے گزشتہ 10 سال میں 20ہزار سے زائدغیر سرکاری تنظیموں کے لائسنس منسوخ کیے اور صرف سال 2022 میں 6 ہزار سے زائد ادارے بند کر دیے جن میں سے زیادہ تر وہ ادارے اور تنظیمیں شامل ہیں جو بی جے پی حکومت کی ناقد تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

Next Post

تھکاوٹ غالب، انگلش کرکٹر ڈینی ویٹ نے بگ بیش لیگ چھوڑ دی

Related Posts
Total
0
Share