Reg: 12841587     

امارات میں کورونا کیسز کی کھوج کیلئے سُونگھنے والے کُتوں کے یونٹس تشکیل

(سیداظہرحسین بیوروچیف دبئی )

 امارات کی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے ممکنہ کیسز کا کھوج لگانے کے لیے سونگھنے والے کتوں کے یونٹس تشکیل دینا شروع کر دیے ہیں۔ امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ یونٹس مخصوص علاقوں اور جگہوں میں تقریبات اور مقابلوں کے دوران کام کریں گے۔ان سے منتظمین اور شعبہ صحت کے حکام کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے قومی اماراتی ٹیم یورپ کے جانوروں کے سب سے پرانے سکول کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، تاکہ ان سونگھنے والے کتوں کے یونٹس کے لیے تربیتی ورک شاپس کا انعقاد کیا جا سکے۔ یورپ کے جانوروں کے سب سے پرانے اس سکول کا نام نیشنل ویٹرنری سکول آف ایلفورٹ ہے اور یہ فرانس میں واقع ہے۔امارات ملک میں داخل ہونے والے متعدد راستوں میں مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے سونگھنے والوں کتوں کا استعمال کر چکا ہے۔ اس سے قبل وزارت داخلہ کے حکام نے کہا تھا کہ ان سونگھنے والے کتوں کو ابو ظبی اور شارجہ کے ایئرپورٹس اور الغويفات سرحد پر تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈاکٹرفیصل اکرام کے والدین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

Next Post

دبئی میں سرکاری خدمات کی فیس 2023 تک معطل

Related Posts
Total
1
Share