Reg: 12841587     

دبئی میں سرکاری خدمات کی فیس 2023 تک معطل

(سیداظہرحسین بیوروچیف دبئی )

 متحدہ عرب امارات کے نائب صدر وزیراعظم اور حاکم دبئی صاحب السمو شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر دبئی میں سرکاری خدمات کی فیسوں کی معطلی میں 2023 کے آغاز تک توسیع کی ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق دبئی کے ولی عہد صاحب السمو شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ فیسوں کی معطلی میں توسیع کا فیصلہ اقتصادی، سماجی اور ذہنی استحکام کے لیے کیا گیا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ اس کی بدولت دبئی میں مسابقت کا ماحول مضبوط ہوگا۔ سرمایہ کاروں کو راحت ملے گی اور پائیدار ترقی کا پہیہ چلتا رہے گا۔ ولی عہد دبئی نے کہا کہ دبئی میں مقیم مقامی شہریوں اورغیرملکیوں کے حالات کو مدنظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے وبا کے دوران پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ دبئی کی حکومت چیلنجوں سے نمٹنے کے سلسلے میں لچکدار رویے پر یقین رکھتی ہے۔ دبئی کے ولی عہد نے بتایا کہ فیسوں کی معطلی میں توسیع کے ساتھ ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس دوران کوئی نئی فیس نہیں مقرر کی جائے گی البتہ نئی خدمات پر فیس والا معاملہ اس سے مستثنی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات میں کورونا کیسز کی کھوج کیلئے سُونگھنے والے کُتوں کے یونٹس تشکیل

Next Post

ضلع سیالکوٹ میں 50 ہزار سے کم آبادی والی گیارہ ٹاؤن کمیٹیاں ختم کردی گئیں۔

Related Posts
Total
12
Share