Reg: 12841587     

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے انکی رہائشگاہ پر اہم تفصیلی ملاقات

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)

 آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اسلام آباد میں انکی رہائشگاہ پر اہم تفصیلی ون آن ون ملاقات۔دوران ملاقات آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات سمیت اہم پارٹی امور پر تبادلہ خیال۔بیرسٹر سلطان محمود نے آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے اب تک کی جانے والی تیاریوں اور پارٹی امور سے متعلقہ صورتحال سے وائس چیئرمین تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ و وائس چئیرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آئندہ اانتخابات میں عمران خان کے نظریے پر کاربند اور اچھی شہرت کے حامل امیدواروں کو سامنے لائیں گے۔انشاء اللہ آزاد کشمیر کے عوام پی ڈی ایم کے کرپٹ اور غیر فطری اتحاد کو مسترد کریں گے۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر، پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے – کشمیری بھائیوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور ان کے جائز حق، حق _خودارادیت کے اصول تک، پاکستان ہر عالمی فورم پر، ان کیلئے  آواز بلند کرتا رہے گا۔وزیر خارجہ نے آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کو متحرک بنانے کے حوالے سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کاوشوں کو سراہا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے سمیت اہم سفارتی کامیابیوں پر وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کو مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سومی علی نے سلمان خان سے معافی مانگ لی ، سیف علی خان ، سنجے دت ، خود کو ’ایک قابل رحم اداکار‘ کہتے ہیں

Next Post

پندرہ مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ,ذرائع

Related Posts
Total
7
Share