Reg: 12841587     

لاہور: مسیحی برادری کے مذہبی سینٹر میں آتشزدگی، تین خواتین جاں بحق

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

لاہور: رائیونڈ روڈ پر مسیحی برادری کے مذہبی سینٹر میں آگ لگنے سے 3 خواتین دم گھٹ کر جاں بحق ہو گئیں۔

آتشزدگی کا افسوس ناک واقعہ رائیونڈ روڈ پر سفاری پارک کے نزدیک سینٹ تھامس سینٹر کی بالائی منزل پر پیش آیا جہاں مذہبی تعلیم حاصل کرنے والی 24 خواتین رہائش پذیر تھیں۔

آگ پرانے فرنیچر کے اسٹور میں لگی جس سے عمارت میں دھواں بھرگیا، دم توڑ نے والی 22 سالہ نیلم، 25 سالہ ونیزہ اور 42 سالہ روبیکا ایک ہی کمرے میں مقیم تھیں، دھواں پھیلا تو تینوں گھبرا کر باتھ روم میں گھس گئیں جہاں دم گھٹنے سے تینوں بے ہوش ہو گئیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں تینوں دم توڑ گئیں۔

سینٹر انتظامیہ کے مطابق روبیکا قصور کے گاؤں تارا گڑھ، ونیزہ اوکاڑہ اور نیلم ساہیوال کی رہائشی تھی جب کہ تینوں کچھ دن پہلے یہاں آئی تھیں، ہلاک ہونے والی تینوں خواتین کے ورثاء کو اطلاع کر دی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی اور آگ بجھانے کی کوشش میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان میں کورونا سے اموات میں اضافہ

Next Post

جتنا بھی دباؤ ہو پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے: وزیراعظم

Related Posts

راچڈیل کونسل بارو کے میئر کونسلر علی احمد نے سیالکوٹ پاکستان سے آئے ہوئے معروف ایکسپورٹر اینڈ امپورٹر بزنس مین مطلوب بٹ کو اپنے پارلر میں میئرال ایوارڈ سے نوازا ۔

راچڈیل(عارف چوہدری) سیالکوٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف ایکسپورٹر اینڈ امپورٹر بزنس مین مطلوب بٹ ان دنوں…
Read More
Total
0
Share