Reg: 12841587     

شیخ حمدان بن راشد آل مکتوم پچاس سال امارات کے وزیرخزانہ رہے

(دبئی بیوروچیف)

امارت کے وزیرخزانہ اور نائب حاکم دبئی شیخ حمدان بن راشد آل مکتوم کو خاک کے سپرد کردیا گیا ۔ وہ بدھ کو انتقال کرگئے تھے۔ 1945 میں پیدا ہونے والی شیخ حمدان بن راشد آل مکتوم کا امارات اور خاص کر دبئی کی ترقی میں نمایاں کرداررہا ۔ انہوں نے امارات میں شامل ریاستوں کے اتحاد میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہیں دنیا کے طویل ترین وزیرخزانہ رہنے کا بہت اعزاز حاصل ہے ۔ امارات کی پہلی کابینہ کی تشکیل 9 دسمبر 1971 کو ہوئی تھی جس میں انہیں یہ منصب دیا گیا تھا جس پر اپنی وفات تک رہے۔ شیخ حمدان بن راشد آل مکتوم کی معاشی پالسیوں کی بدولت امارات کی معیشت نے بہت تیزی سے ترقی ہے اور یواے ای کی معیشت جو 1971 نئے ملک کی تشکیل کے وقت صرف ساڑھے 6 ارب درہم تھی بڑھ کر ایک اعشاریہ 54 ٹریلین درہم تک پہنچ گئی ۔ انہیں 1995 میں دبئی کا نائب حاکم مقررکیا گیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات نے ریموٹ ورک ویزہ اور 5 سالہ ملٹی پل انٹری ویزہ متعارف کرادیا

Next Post

برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانی و کشمیری لوگوں سے درخواست کی ھے کہ وہ سفر نہ کریں – جب تک کہ آپکے پاس قانونی طور پر اجازت دینے کی کوئی ٹھوس وجہ نہ ہو, کرسچن ٹرنر

Related Posts
Total
2
Share