Reg: 12841587     

سپریم کورٹ نے مضاربہ سکینڈل کے ملزم محمد قائد کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج قرار دے دی

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)

سپریم کورٹ نے مضاربہ سکینڈل کے ملزم محمد قائد کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج قرار دے دی ہے۔ جمعرات کو درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ وکیل ملزم سعید خورشید نے دلائل دئیے کہ ملزم گرفتاری کی ڈر سے سامنے نہیں آیا،نیب کا الزام صحیح ہو یا غلط گرفتاری سے بچنے کا چانس نہیں ہوتا،ملزم سے گرفتاری کے بعد بھی کوئی ریکوری نہیں ہوئی، ملزم بھاری شورٹی دینے کو تیار ہے،ملزم مرکزی ملزم خان محمد کا داماد ہے۔اس موقع پر جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ ملزم پانچ ماہ مفرور رہا کیسے ضمانت دیں، پیسہ نہ بھی نکلے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا کیس تو ہے،نیب ملزمان سے پیسہ نکلنا یا نہ نکلنا ایشو نہیں،اس طرح تو تمام ملزمان کو پھر ضمانتیں دے دیں، شریک ملزم کو تو سزا ہو چکی ہے،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہپانچ سال مفرور رہنے والے کو ضمانت نہیں دے سکتے۔عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج قرار دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی چئیرمین نادرابریگیڈئیر (ر)خالد لطیف سے نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں ملاقات۔

Next Post

برطانیہ کے سینئر جنرل نے سی او ایس سے ملاقات کی ، افغان امن عمل میں فوج کے کردار کو سراہا۔

Related Posts
Total
0
Share