Reg: 12841587     

نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کو دیکھانے پر بیٹلے گرائمر سکول کے ھیڈ ٹیچر گیری کبل نے غیر جانبداری پر معزرت کر لی-

لندن سے بیورو چیف کی رپورٹ

انسانی حقوق کے علمبردار،جمھوریت کا چیمپئن،دنیا میں اپنی قابلیت و ذہانت کا لوھا منوانے والے ملک برطانیہ جس میں کم و بیش ساڑھے تین ملین مسلمان مقیم ہیں وہاں کے (بیٹلے گرائمر سکول ) میں نبی آخر الزماں، سرور کونین ،بانی اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گزشتہ پیر کے روز گستاخانہ خاکے دیکھانے والے ٹیچر کو معطل کردیا گیا ھے۔

ھیڈ ٹیچر گیری کبل نے غیر جانبداری سے معزرت کر لی ھے۔

برطانیہ اور پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں نے اس واقع کی پر زور مذمت کرتے ھوئے حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا ھے کہ ٹیچر کو اس کی گستاخانہ حرکت پر گستاخانہ خاکے دیکھانے پر سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئیندہ کوئی انسان نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گستاخانہ خاکے یا کسی بھی پیغمبر و نبی کی شان اقدس میں ایسی گستاخی نہ کر سکے،ٹیچر کو معطل کرنا ناکافی ھے ۔

ناظرین یاد رہے کہ سکول ٹیچر کی برطرفی کا مطالبہ درجنوں مسلمانوں کے دو دن سکول کے باہر احتجاج کرنے کے بعد ھوا ھے جس میں احتجاج کر نے والے مسلمانوں نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ اس ٹیچر کو فوری برطرف کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برطانیہ کے سینئر جنرل نے سی او ایس سے ملاقات کی ، افغان امن عمل میں فوج کے کردار کو سراہا۔

Next Post

اسٹیٹ بینک کے ترمیمی بل سے ایسٹ انڈیا کمپنی کی بنیاد پڑ جائے گی,کنور محمد دلشاد

Related Posts
Total
0
Share