Reg: 12841587     

اولڈہم:ایسٹرن پویلین ہال میں صلہ فائونڈیشن چیرٹی فنڈ ریزنگ اور قوالی کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا

اولڈھم (عارف چودھری)

اولڈھم کے ایسٹرن پو یلین ہال میں بر طانیہ کی ممتاز کاروباری سماجی سیاسی شخصیات چودھری اختر ، رضوان ہاشمی،عذرا ہاشمی نےصلہ فاؤنڈیشن چیرٹی فنڈ ریزنگ اور قوالی کے پروگرام کا اہتمام کیا جس میں قونصل جنرل طارق وزیر کمرشل سیکرٹری چودھری اختر نے خصوصی شرکت کی ۔

دنیا بھر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی مادر وطن میں فلاحی کاموں کے لئے مالی معاونت کے لئے بڑہ چڑھ کر سرگرم کردار ادا کرتی ہے اولڈھم کے ایسٹرن پو یلین ہال میں بر طانیہ کی ممتاز کاروباری سماجی سیاسی شخصیات چودھری اختر ، رضوان ہاشمی،عذرا ہاشمی نےصلہ فائونڈیشن چیرٹی فنڈ ریزنگ اور قوالی کے پروگرام کا اہتمام کیا جس میں قونصل جنرل طارق وزیر ،کمرشل سیکرٹری چودھری اختر، سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم حیدر، مئیر راچڈیل عاصم رشید ڈپٹی مئیر بری شاہینہ ہارون ،بیرسٹر امجد ملک، ڈاکٹر لیاقت ملک، پی ٹی آئی یوکے کے صدر رانا عبدالستار ،سینئر نائب صدر ملک عمران خلیل،مانچسٹر کیش اینڈ کیری کے مالک بلال غفور ،سابق سپرٹیڈنٹ جیل اعظم خان اور کمیونٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی اور صابری برادران کی قوالیوں نے لوگوں کے دل جیت لئے پروگرام کا باقاعدہ آغاز قاری جاوید اختر کی تلاوت قرآن پاک سےہوا۔

اس موقع پر صلہ فاؤنڈیشن کے نوجوانچیئر پرسن افتخار احمد کا کہنا تھا کہہم پاکستانی کمیونٹی کے شکر گزار ہیں کہ آج انہوں تقریباً 167 نادار یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ لیا ہم انشااللہ اس کام کو اور بڑھائیں گے ٹرسٹی سبحان صدیقی اور نمائندہ محمد خرم صابر قریشی نے کہا کہصلہ فاؤنڈیشن نے یتیم بے سہارا لوگوں کی تعلیم اور مدد کا بیڑا اٹھایاہوا ہے ۔ہم اوور سیز پاکستانیوں کی مدد سے اس کام کو اور بڑھائیں گے آج نارتھ ویسٹ کے لوگوں نے فاؤنڈیشن کی بہت مدد کی قونصل جنرل پاکستان طارق وزیر نے کہا کہ پاکستانی دنیا بھر میں کہیں بھیہوں فلاحی کاموں میںہمیشہ سب سے آگےہوتے ہیں جیسے آج بھی کمیونٹی نے صلہ فاؤنڈیشن کی بھر پور مالی مدد کی ہے۔

کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری اختر کا کہنا تھا بر طانیہ کی پاکستانی کمیونٹی نے آج پاکستان میں رہنے و الے غرباء اور یتیم بچوں کی مالی مدد کرکے ایک مثال قائم کی سابق ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم حیدر نے کہا کہ صلہ فاؤنڈیشن پاکستان میں بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ بر طانیہ کی کمیونٹی کو انکا بھر پور ساتھ دینا چاہئے۔میئراچڈیل عاصم رشید اور ڈپٹی مئیر بری شاہینہ ہارون نے بھی صلہ فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں کو گود میں لے کر ان کی تعلیم مکمل کروانے پر ان کے کام کو سراہا اٹلی میں حکومت پاکستان کی سرمایہ کاری کے اعزازی سفیر شہر یار خان اور کاروباری شخصیت زاہد مغل نے صلہ فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا۔پروگرام میں زندگی کے مختلف شعبوں اور صحافت میں خدمات سر انجام دینے والوں کو صلہ فاؤنڈیشن کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈز دی گئیں ۔ بر طانیہ کے مشہور ٹی وی ہوسٹ کامران پیرزادہ نے نظامت کے فرائض بہت احسن طریقے سے ادا کئے ۔

پاکستان میں یتیم نادار بچوں کی کفالت اور تعلیم میں پیش پیش صلہ فاؤنڈیشن کی جانب سے مالی امداد جمع کر نا خوش آئند ہے جس پر بر طانیہ بھر کی کمیونٹی کو فخر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

او آئی سی کا بھارت میں مسلمانوں پر مسلسل حملوں پر گہری تشویش کا اظہار

Next Post

امارات میں سنیما گھروں کو مکمل گنجائش کی اجازت، سیاحت، تفریحی سہولیات، شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ پر سے پابندیوں کا خاتمہ

Related Posts
Total
0
Share