Reg: 12841587     

اسٹیٹ بینک کے ترمیمی بل سے ایسٹ انڈیا کمپنی کی بنیاد پڑ جائے گی,کنور محمد دلشاد

میڈیا کوآرڈینیٹر سید وقار علی

کنور محمد دلشاد چیئرمین نیشنل ڈیموکریٹک فاؤنڈیشن و سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ ا سٹیٹ بینک کے حوالہ سے جو بل حکومت لا رہی ہے اس طرح پاکستان میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی بنیاد پڑ جائے گی اس بل کی منظوری سے پارلیمنٹ وزیر خزانہ کا مرکزی بینک سے کنٹرول ختم ہو جائے گا اور گورنر اسٹیٹ بینک ایف آئی اے قومی احتساب بیورو کے دائرہ کار سے بھی باہر رکھا گیا ہے اور چیک اینڈ بیلنس بھی ان پر لاگو نہیں ہوگا ۔اور گورنر اسٹیٹ بینک لارڈ کلائیو کی حی حثیت سے پاکستان پر حکومت کرے گا۔ اور تمام مالی ادارے ان کے
کنٹرول میں ہوں گے کنور محمد دلشاد نے مزید کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن سے اب تک معاشی صورتحال روز بروز بد تر ہوتی جا رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کے اردگرد آئی ایم ایف کے نمائندوں نے گھیرا تنگ کر رکھا ہے کیونکہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک بہت عرصے سے اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کنٹرول کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں ہیں اور اس مجوزہ بل سے خود مختاری حاصل کرنے کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی عسکری قوت پر بھی بھی اثرات مرتب ہوں گے اور ان کے عسکری بجٹ میں کٹوتی کرنے کی مذموم سازش کرے گی کیونکہ مجوزہ بل کی منظوری سے گورنر سٹیٹ بینک سمیت ملازمین کو قومی احتساب بیورو نے ایف آئی اے کو حساس اداروں کے بیورو اتھارٹی یا اداروں کی انکوائریوں سے حاصل ہو جائے گی اور کسی قسم کی کارروائی کے لئے وزیر اعظم کے اثر سے بھی نکل جائیں گےپارلیمنٹ کے ارکان سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد میں اس بل کی مخالفت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کو دیکھانے پر بیٹلے گرائمر سکول کے ھیڈ ٹیچر گیری کبل نے غیر جانبداری پر معزرت کر لی-

Next Post

غوری ٹاون کے تمام فیز کا گیس اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج

Related Posts

صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ورچوم میں سیاحوں کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ( نمائندہ خصوصی) مشیر داخلہ میر ضیا نے اے سی ایس کو داخلہ کو ہدایات دی کہ پولیس…
Read More
Total
0
Share