مشال ارشد(سیالکوٹ)
کوروناوائرس کی تیسری لہر کے دوران کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ پاکستان میں وائرس سے مزید 95 افراد جا ں بحق جبکہ 4 ہزار 974 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا سےہلاکتوں کی مجموعی تعدادبڑھ کر 14 ہزار 530 ہوگئی ہے۔ 3ہزار 303 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پچاس سال اور زائد عمر والوں کی ویکسی نیشن کیلئے رجسڑیشن کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔
وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ 5 لاکھ 60 ہزار کورونا ویکسینز کل پاکستان پہنچی تھیں۔ 5 لاکھ خوراکوں پر مشتمل ایک اور کھیپ آج رات پاکستان پہنچےگی۔ وفاقی وزیر اسدعمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ این سی او سی میں آج ویکسین لگائے جانےکی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔دستیاب ویکسین سے مکمل استفادہ کرنے کے لیے صوبوں کو ویکسین لگانے کی رفتاربڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔