Reg: 12841587     

پہلا ون ڈے :پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3وکٹوں سے ہرادیا

مشال ارشد(سیالکوٹ)

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3وکٹوں سے ہراکر تین میچز کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ نے 50اوورزمیں 6وکٹوں کے نقصان پر 273رنز بنائے۔پروٹیز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 55کے سکور پر 4وکٹیں گرچکی تھیں۔’’وین ڈر ۔ڈوسن‘‘ اور’’ ڈیوڈ ۔ملر‘‘ نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 116رنزکا اضافہ کرکے پوزیشن کو بہترکیا۔’’ ڈیوڈ ۔ملر‘‘ نے نصف سنچری سکور کی۔’’وین ڈر ۔ڈوسن‘‘ نے ون ڈے کیرئر کی پہلی سنچری سکور کی اور123رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان نے آخری گیند پر 7وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
فخر زمان کے 8رنز پر آؤٹ ہونے کےبعد امام الحق اور بابراعظم نے جنوبی افریقن بولرز کا جم کر مقابلہ کیا۔دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 177رنز کا اضافہ کیا۔بابراعظم نے سنچری اور امام الحق نے نصف سنچری سکور کی۔امام الحق کی اننگز میں 3چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔186رنز پر جب بابراعظم آؤٹ ہوئے تو پاکستان کی مزید 3وکٹیں بھی جلد گرگئیں۔امام الحق 70 ، دانش عزیز3 اور آصف علی 2رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان اور شاداب خان نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 53رنز کا اضافہ کیا۔رضوان 40رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔فہیم اشرف نے آخری گیند پر چوکا لگاکر پاکستان کو کامیابی دلائی۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے ’’آنرخ۔نورجے‘‘ نے 4 اور ’’فلک وائیو‘‘ نے 2وکٹیں حاصل کیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

Organizing the Party Under the Direction of Rana Sanaullah

Next Post

مہنگائی میں اضافہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ہوا: اسد عمر

Related Posts
Total
0
Share