Reg: 12841587     

این سی او سی اجلاس؛ پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

نمائندہ انڈر گراؤنڈ نیوزاسلام آباد

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے ملک کے کرورونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل اور9ویں سے 12 ویں تک کلاسز 18 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کورونا وباء کی تیسری لہر کے باعث تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شریک ہوئے۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے اور ساتھ ہی امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوروناسےمتاثرہ اضلاع میں پہلی سے8 ویں جماعت تک کلاسیں 28 اپریل تک بند رہیں گی، 28 اپریل کو دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں اسکول کھولنے یا عید تک بند رکھنے سے متعلق جائزہ لیں گے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ نویں سے بارہویں تک کلاسز 19 اپریل سے کھل جائیں گی اور طلبا سخت ایس او پیز کے ساتھ اسکول آئیں گے اور امتحانات کی تیاری کریں گے، متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیز بھی بند رہیں گی اور آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی، لیکن جو اضلاع متاثر نہیں ہیں وہاں جامعات کھلی رہیں گی۔

شفقت محمود نے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت تک کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مختلف صوبوں نے اپنے اپنے ٹائم ٹیبل بنائے ہیں، کچھ امتحانات جون اور کچھ جولائی میں بھی ہوں گے، اس لیے یونیورسٹیز سے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخیں بڑھانے کا کہا ہے، اے اور او لیول کے امتحانات مکمل ایس او پیز کے ساتھ ہوں گے جس کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

اسلام آباد کے محکمہ صحت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو مزید چند دن بند رکھنے کی تجویز دی گئی اور کہا گیا کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کم ہونے تک تعلیمی اداروں کو نہ کھولا جائے۔ اسلام آباد میں اس وقت کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بھی زیادہ ہے۔

مزید برآں اجلاس میں رمضان کے دوران ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا جس پر علماء کی تجاویز بھی مدنظر رکھی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

قومی کرکٹر حسن علی کے ہاں ننھی پری کی آمد

Next Post

ننگرہارمیں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ، 4 پولیس اہلکار ہلاک

Related Posts

سعدیہ کمال کی ہراسگی، مذہب اور تہذیب کے خلاف ہے، خواتین اور صحافت کو خوف سے دبانے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ نعیم چوہان، ذوالفقار احمد

سید فرحت عباس کاظمی ہم فخر صحافت ڈاکٹر سعدیہ کمال سابق سینئر نائب صدر نیشنل پریس کلب اسلام…
Read More
Total
1
Share