Reg: 12841587     

سپریم کورٹ نےجعلی اکاونٹس کیس کے ملزمان محمد عمیر, طحہ رضا اور حسین لوائی کی ضمانت کا معاملہ درخواست گزاروں کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو ہدایت کرتے ہوۓ نمٹا دیا.

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

سپریم کورٹ نےجعلی اکاونٹس کیس کے ملزمان محمد عمیر, طحہ رضا اور حسین لوائی کی ضمانت کا معاملہ درخواست گزاروں کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو ہدایت کرتے ہوۓ نمٹا دیا ہے۔ معاملے کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےکی۔دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے دلائل دئیے کہ ہمارے موکلان دو سال آٹھ ماہ سے جیل میں ہیں،مقدمہ کے شریک ملزمان کی ضمانتیں ہو چکی ہیں۔جسٹس مشیر عالم نے اس موقع پر ریمارکس دئیے کہ نیب ملزمان کوگرفتار کرنے کے ڈیڑھ سال بعد ریفرنس دائر کرتا ہے،جسٹس قاضی امین نے اس موقع پر کہا کہ نیب کے مقدمات میں وکلاء کی عدم حاضری پر چارج فریم نہیں ہوتا،چارج فریم کو وکیل کے آنے سے کیسے جوڑا جا سکتا ہے،چارج فریم کرنا ملزم اور عدالت کے درمیان معاملہ ہوتا ہے،جسٹس یحیی آفریدی نے اس موقع پر ریمارکس دئیے کہ ضمانت کی درخواستوں میں ہارڈ شپ پر ضمانت نہیں مانگی گئی،ملزمان نے میرٹ اور میڈیکل گراونڈز پر ضمانت مانگی ہے،اگر ہارڈ شپ پر ضمانت چاہیے تو دوبارہ ہائیکورٹ جائیں۔عدالت عظمیٰ نے ملزمان کے وکلاء کی رضا مندی سے نئے گراونڈز پر ضمانت کیلئے ہائیکورٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوۓ معاملہ نمٹا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نئی احتساب عدالتوں کے قیام سے متعلق معاملہ کی سماعت,

Next Post

سپریم کورٹ میں وزیر اعظم اور وزرا اعلی کی جانب سے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت,

Related Posts

مانچسٹر :ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ کی اوپننگ کے موقع پر سالیسٹر بلال بابرنے کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا

مانچسٹر(چوہدری عارف پندھیر) مانچسٹر کے سٹاکپورٹ روڈ پر واقع ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ کی اوپننگ کے موقع پر…
Read More

ادارہ نور الا سلام میں ہونے والے پروگرام میں حضرت قبلہ ابو احمد پیر محمد مقصود مدنی دامت برکاتہم العالیہ کے ہمراہ الحاج محمد حنیف مدنی صاحب الحاج رئیسں سمیر محمد حیات مگسی آف طائف سعودی عرب صاحبزادہ الحاج محمد حسیب مدنی کا گروپ فوٹو

ادارہ نور الا سلام میں ہونے والے پروگرام میں حضرت قبلہ ابو احمد پیر محمد مقصود مدنی دامت…
Read More
Total
0
Share