Reg: 12841587     

جناح اسپتال کے ڈاکٹرز کا کارنامہ، 14 سالہ بچے کا انتہائی پیچیدہ آپریشن کامیاب

رپورٹر (کراچی)

کراچی :جناح اسپتال میں ڈاکٹرزنے پیٹھ میں پیوست سریا نکال کر انتہائی پیچیدہ آپریشن کامیابی سے انجام دے کر بچے کی جان بچالی۔

انڈر گراؤنڈ نیوز کے مطابق گلشن حدید کے رہائشی 14 سالہ بچے نصرت ولد عبداللہ کو اتوار کی صبح جناح اسپتال انتہائی نازک حالت میں لایا گیا تھا جس کی پیٹھ میں سریا پیوست ہوگیا تھا۔

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ بچے کی حالت انتہائی نازک تھی، سریا ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچاتے ہوئے جسم کے اندر پیوست تھا جس کے بعد بچے کا آپریشن انتہائی پچیدہ تھا۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ ڈاکٹرز نے انتہائی مہارت سے بچے کی پیٹھ سے سریا نکال کر آپریشن کامیابی سے انجام دیا اور بچے کی جان اب خطرے سے باہر ہے، خوشی ہے کہ آپریشن کامیاب رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ٹی ایل پی کا احتجاج : وزارت داخلہ کا سخت کاروائی کر نے کا فیصلہ

Next Post

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ملک میں کل پہلا روزہ ہوگا

Related Posts
Total
0
Share